ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ماں کے قتل کے بعد ڈی یو کے پروفیسر نے کی خودکشی، ریلوے ٹریک پر ملی لاش

ماں کے قتل کے بعد ڈی یو کے پروفیسر نے کی خودکشی، ریلوے ٹریک پر ملی لاش

Sun, 20 Oct 2019 19:36:21    S.O. News Service

نئی دہلی،20اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفینس کالج کے لیکچرر نے ماں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔استاد کا نام ایلن سٹینلے (25 سال) ہے۔واقعہ ہفتہ کا ہے۔ایلن کی لاش ریلوے لائن پر پڑی ملی۔دہلی پولیس کے مطابق ان کے خلاف کیرل میں تعزیرات ہند کی دفعہ 306 کے تحت ایک فوجداری مقدمہ درج تھا،گھر میں مردہ ملی ایلن کی ماں کا نام لیکی پتہ چلا ہے۔ 55 سالہ لیکی کے خلاف بھی خودکشی کے لئے اکسانے کا کیس کیرل میں چل رہا ہے۔ان دنوں خود کشی کو اکسانے والے معاملے میں دونوں عبوری ضمانت پر تھے۔پولیس جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ایلن نے پانچ دن پہلے ماں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا تھا، اس کے بعد بھی جب ماں نے خود کشی نہیں کی، تو ایلن نے انہیں مار ڈالا۔پولیس کو گھر میں ماں لیکی کی لاش پھندے پر لٹکی ہوئی ملی تھی۔اس سلسلے میں پولیس ایلن کی لاش ریلوے ٹریک پر ملنے سے پہلے ہی قتل کا معاملہ رانی باغ تھانے میں درج کر چکی تھی۔پولیس لیکی کے قتل کی تحقیقات میں مصروف رہ کر ان کے بیٹے ایلن کو بھی تلاش رہی تھی۔ایلن کی لاش ہفتہ کو سرائے روہیلا ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر پڑی ملی۔دہلی پولیس اہلکار نے اتوار کو بتایاکہ سرائے روہیلا اسٹیشن پر دیابستی کی جانب والی ریلوے لائن کے پلیٹ فارم نمبر3 سے کچھ دور ہفتہ کو ایک لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ پر موجود نوجوان کی لاش ریلوے لائن پر دو حصوں میں کٹی پڑی تھی۔موقع پر پولیس کو نوجوان کا موبائل فون، کچھ کاغذات اور ایک ڈرائیونگ لائسنس ملا۔ڈرائیونگ لائسنس سے نوجوان کا نام ایلن سٹینلے پتہ چلا۔

موبائل میں موجود پہلے سے ڈائل کئے ہوئے نمبروں پر پولیس نے کال کی تب مرنے والے نوجوان کی شناخت ہو سکی۔ساتھ ہی شناخت کرانے میں ڈرائیونگ لائسنس نے بھی پولیس کی مدد کی۔دہلی پولیس کے ایک افسر کے مطابق ایلن سٹینلے بنیادی طور پر کیٹھاکٹو، ویللور، پمپڈی، کوٹیم، کیرل کے رہنے والے تھے۔ایلن دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفینس کالج میں لیکچرر تھے۔ بہرحال اس معاملے کے سامنے آنے سے دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفینس کالج میں کہرام مچ گیا۔اسٹوڈنٹس کے مطابق ایلن ملنسارہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات کے چہیتے تھے،وہ آئی آئی ٹی سے پی ایچ ڈی بھی کر رہے تھے۔


Share: